پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیاںپارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو ختم کیا جائے
تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے‘ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لئے شرائط پیش کردیں اور مطالبہ کیا ہے چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات میں کہا ہے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔مطالبات میں کہا گیا ہے پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔