ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار، ثقلین خان گنڈاپور، جاں بحق ہوگئے۔
مقتول کے والد، اسماعیل خان، وزیر اعلیٰ کے چچا ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ امن و امان کی صورتحال کے باوجود پیش آیا، جس کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں بہتر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو فعال بنایا گیا ہے اور اس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے مزید ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہداء کے کوٹے میں اضافے کا بھی ذکر کیا تھا-یہ واقعہ وزیر اعلیٰ کی ان کوششوں کے تناظر میں اہم سوالات اٹھاتا ہے کہ سیکیورٹی کی موجودہ حکمت عملی میں مزید بہتری کی ضرورت ہے