40 روز میں کینسر سے صحتیابی کا دعویٰ‘نجوت سندھ کی اہلیہ کو 850 کروڑ کا نوٹس

نئی دہلی (آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، ٹیلی ویژن شخصیت نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو سخت پرہیز اور خصوصی خوراک کی مدد سے جان لیوا مرض کینسر سے صحتیابی کا دعویٰ کرنے پر 850 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس مل گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوت کور کو چتھیس گڑھ سول سوسائٹی (سی سی ایس) کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ان سے شوہر سِدھو کے بتائے ہوئے روایتی طریقے کو اپنا کر کینسر سے صحتیاب ہونے کا دعویٰ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔۔