پیدل منشیات فروشی کرنیوالا ملزم پیٹرولنگ کے دوران پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گڑھی شاہو پولیس نے کراچی پھاٹک مغلپورہ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پیدل چل کر رہائشی علاقے میں منشیات فروشی کر رہا تھا۔ پیٹرولنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزم کے قبضے سے 450 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔