ویب ڈیسک: کولمبیا کے سابق صدر الوارو یوریبے کو عدالت نے "عدالتی عمل کے ناجائز استعمال" اور "سرکاری اہلکار کو رشوت دینے" کے الزامات پر 12 سال کی نظر بندی (ہاؤس اریسٹ) کی سزا سنادی۔
یوریبے نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مقدمہ تقریباً 13 سال سے زیر سماعت تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ یوریبے نے گواہوں پر دھونس اور رشوت کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی تاکہ دائیں بازو کے سابق نیم فوجی گروہوں کے ساتھ تعلقات کے الزامات سے بچ سکیں۔ جج ساندرا لیلیانا ہیرےڈیا نے پیر کے روز یوریبے کو قصوروار قرار دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں یوریبے کا کہنا تھا:"یہ سیاسی انتقام ہے، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں۔ میں اپنے ملک کے قانون کے تحت انصاف کے لیے اپیل کروں گا۔"الواری یوریبے 2002 سے 2010 تک کولمبیا کے صدر رہے اور انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کی قیادت میں نیم فوجی گروہوں کے خلاف کارروائیاں اور امن مذاکرات کے متنازع طریقہ کار اکثر تنقید کی زد میں رہے۔