مونٹریال(آئی این پی) کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں، جب دونوں کو مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے ریسٹورینٹ میں تقریبا دو گھنٹے گزارے۔ ذرائع کے مطابق شام کا آغاز کاک ٹیلز سے ہوا، جبکہ دونوں نے ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت مختلف کھانوں سے لطف اٹھایا۔