عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو دو ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 2 ہفتوں کی ضمانت دیدی۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی، عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو 2 ہفتوں کی ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔