اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جولائی میں 748.6 ارب روپے اکٹھے کیے، جو ماہانہ ہدف سے زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جسے ملکی معیشت میں بحالی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یہ وصولی 659 ارب روپے رہی تھی، موجودہ کارکردگی مالی سال کے آغاز کو حوصلہ افزا بناتی ہے اور حکومت کی سخت نفاذ اور ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے