سرگودھا میں لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتریں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو دیگر بوگیوں میں منتقل کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا، جبکہ پٹڑی سے اتری بوگیوں کو بحال کرنے کے لیے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور کام جاری ہے۔