1900 پوائنٹس کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا
کراچی(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ جلدی ختم کرنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ ئی ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔