آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل سیری کے مقام سے بند کردی گئی
کوٹ رادھا کشن میں دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق‘وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس
لاہورکوئٹہ،مظفر آباد(آئی این پی ) ملک کے بیشتر حصوں میں 4 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے گوسہ کبزئی میں بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 بچے زخمی ہوگئے‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قصور میںبارش کے باعث دیوار گرنے سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دیواریں اور چھتیں گرنے سے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔