12 ملین بیرل یومیہ آئل سپلائی ضائع ہوچکی ہے: آئی ای اے چیف

واشنگٹن(مانیٹرنگ  ڈیسک)بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے  مشرق وسطیٰ بحران میں اب تک 12ملین بیرل یومیہ سے زائد آئل سپلائی ضائع ہوچکی۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹر فتحی بیرول نے اپنے بیان میں کہا  تیل کا حالیہ بحران 1973 اور 2022 میں پیش آنیوالے آئل بحرانو ں سے بدتر ہے۔ فتحی بیرول کے مطابق جیٹ فیول اور ڈیزل کی کمی پہلے ہی ایشیا کو متاثر کیے ہوئے ہے، جیٹ فیول اور ڈیزل کی کمی اپریل مئی میں یورپ کو بھی متاثر کرے گی۔