لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے خاتون کالج لیکچرار کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم واصف کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے قابوکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیکچرار کا سابقہ طالبعلم ہے اس نے گلی سے گزرتی لیکچرارکا راستہ روکا، بیگ چھینا اور زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ۔پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کولیکچرار کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔