نارووال: دریائے راوی کے سیلاب نے دیہاتی علاقوں کی زندگی اجاڑ دی

نارووال: دریائے راوی کے سیلاب نے دیہاتی علاقوں کی زندگی اجاڑ دی

نارووال: دریائے راوی کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث نارووال کے دیہاتی علاقوں میں رہائشی اور بنیادی رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

 سیلابی پانی نے کئی سڑکیں اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مکمل طور پر بہا کر لے گیا، جس سے دیہاتی علاقوں میں آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔

گاؤں داؤد میں صورتحال:
دریائے راوی کے قریب واقع گاؤں داؤد میں لاہور سے فوتگی پر آنے والی ایک بزرگ خاتون پانی کراس کرتے ہوئے رہ گئی، کیونکہ گاؤں جانے والی واحد سڑک سیلابی پانی میں بہہ چکی ہے۔
مقامی لوگ سینکڑوں کی تعداد میں اسی پانی کو عبور کرکے گاؤں پہنچنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی زندگی اور حفاظت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مقامی ردعمل اور مسائل:

سیلابی پانی نے نہ صرف رابطہ سڑکیں تباہ کی ہیں بلکہ گاؤں کے بنیادی راستے بھی بلاک ہو گئے ہیں۔مقامی لوگ شدید مشکلات اور خطرات کے باوجود پانی عبور کرکے اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔علاقے میں فوری امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔