لاہور: راوی روڈ پر ایک خاتون مریم کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران سینے میں گولی لگ گئی۔
خاتون کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے دوران ملزمان نے گولی مارنے کے بعد ہوائی فائرنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ واقعے کو الجھا سکیں۔ ابتدائی تحقیقات میں متاثرہ خاتون کے دیور نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔خاتون کا شوہر منطور موقع سے غائب ہے، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلو سامنے لائے جا سکیں۔