سیلابی علاقوں میں 159فیڈرز مکمل، 248عارضی بحال

گیپکو 73فیڈرز مکمل 13جزوی بحال، فیسکو 24گرڈ، 68فیڈرز بھی شامل 
سوات، بونیر، شانگلہ میں فیڈرز کی بحالی 2سے 7دن تک متوقع :وزارت توانائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویڑن نے 31 اگست تک کی رپورٹ جاری کردی ، مجموعی طور پر 46 گرڈ اور 417 متاثرہ فیڈرز میں سے 159 کو مکمل اور 248 کو عارضی بحال کر دیا گیا۔وزارتِ توانائی کی جاری رپورٹ کے مطابق گیپکوکے 10 گرڈز اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 73 فیڈرز مکمل اور 13 جزوی بحال ہوئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 58 متاثرہ فیڈرز جزوی بحال ہیں، مکمل بحالی 31 اگست سے 5 ستمبر تک متوقع ہے۔ فیسکو کے علاقوں فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 24 گرڈ اور 68 متاثرہ فیڈرز عارضی بحال ہوئے۔ میپکو کے 100 فیڈرز متاثر ہیں، ان علاقوں میں پانی اترتے ہی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی بحال ہیں، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے، سوات، بونیر، شانگلہ میں مکمل بحالی 2 سے 7 دن تک متوقع ہے۔ ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 10 فیڈرز متاثر ہوئے ،2 فیڈر عارضی بحال جبکہ باقی کی مکمل بحالی 5 ستمبر تک متوقع ہے۔ ہیزیکو کے علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈرز میں سے 2 مکمل بحال ہوئے۔