بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارت بحال کی جائے: پولین بلوچ کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔رکنِ قومی اسمبلی پولین بلوچ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے میں، جو کہ سرحدی علاقہ ہے،دیگر ممالک کے ساتھ تجارت بند کیے جانے سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں دنیا دہشت گردی کے خلاف یکجہتی دکھا رہی ہے،وہاں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے علاقے کے کاروباری افراد کا روزگار ختم ہو رہا ہے۔