مجھے امرود بہت پسند ہیں:وزیر اعلیٰ نے خود چن کر لفافے میں ڈالے

لاہور(خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو سے واپسی پر راستے میں سبزی اور پھل کا ہٹ نما سٹال دیکھ کر رک گئیں ،گاڑی سے اتر کر سٹال پر موجود خاتون دکاندار سے ہاتھ ملایا اور گلے لگا لیا -مریم نواز نے تازہ امرود خریدے ، چن کر امرودخودلفافے میں ڈالے -معمر خاتون نے وزیراعلیٰ کو سر پر پیار دیا ، مریم نوازنے خاتون کو بتایاکہ مجھے امرود بہت پسند ہیں۔