عارف والا (خصوصی رپورٹ)ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں دریائے ستلج کے سیلاب میں بارات پھنس گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں سیلابی پانی میں پھنسی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے دلہا اور باراتیوں کو سیلاب سے نکال کر کشتیوں میں منزل مقصود تک پہنچایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں نے بروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔