کراچی میں آئندہ تین روز کے موسم کی صورتحال

کراچی میں آئندہ تین روز کے موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز (آج، منگل اور بدھ) کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی یا ہلکی پھوار برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے باعث درجہ حرارت نسبتاً معتدل رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں شہر میں چلتی رہیں گی۔ماہرین موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے، جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔ تاہم شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاط کریں اور سمندری ہواؤں کے باعث نمی کی زیادتی کو بھی مدِنظر رکھیں۔