جہانیاں(آن لائن) حضرت امام حسن عسکریؓ کا یوم شہادت8ربیع الاوّل بمطابق 2 ستمبرمنگل کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں امام بارگاہوں میں ایام عزاء کی آخری مجالس منعقد کی جائیں گی جن سے علماء کرام وذاکرین خطاب کرتے ہوئے فضائل و مصائب بیان کریں گے جبکہ تعزیوں کے جلوس نکالے جائیں گے۔حضرت امام حسن عسکری شیعہ اثناء عشریہ کے گیارہویں امام ہیں آپ کی کنیت ابو محمد اور والد بزرگوار حضرت امام علی النقی الہادی علیہ السلام ہیں۔ حضرت امام حسن عسکری کی ولادت مدینہ منورہ میں 8 ربیع الثانی 232 ہجری قمری کو ہوئی۔ آپ کی تاریخ شہادت 8 ربیع الاول 260 ھجری جبکہ مقام شہادت عراق کا شہر سامرہ ہے۔