مصر : مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 افراد ہلاک ، 94 زخمی

قاہرہ (آئی ا ین پی )مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور94زخمی ہوگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی مصر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔ حکام مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کوسپتال منتقل کیا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ٹرین کے الٹنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔