چیئرمین پی ٹی آئی نے امیر جماعت اسلامی کی پیشکش کا خیرمقدم کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے امیر جماعت اسلامی کی پیشکش کا خیرمقدم کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں اور غیر جمہوری عمل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کی پیشکش قابلِ ستائش ہے، جس پر وہ حافظ نعیم الرحمن کے مشکور ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔