کامیابی اور ناکامی کے بجائے حوصلے، خود اعتمادی اور ثابت قدمی اہم ہے،فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں‘ میرا کا ناقدین کو جواب
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کامیابی اور ناکامی کے بجائے حوصلے، خود اعتمادی اور ثابت قدمی کو اہم قرار دیا ہے۔میرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصاویر کے ساتھ ناکامی، کامیابی اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے لوگوں سے متعلق مختلف پیغامات شیئر کیے۔ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ لوگ مجھے اس لیے فلاپ کہتے ہیں کہ میری فلم سائیکو نے 100 کروڑ کا بزنس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہادر سمجھتی ہوں کیونکہ فلم کے بعد ان لوگوں کے رویے کا سامنا کرنے کے باوجود میں آگے بڑھتی رہی جو میرا ساتھ چھوڑ گئے۔ایک اور پیغام میں میرا نے کہا ہے کہ فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں۔