لاہور کی ہوا آلودہ، پنجاب حکومت کا سموگ کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن

 269 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، 11 یونٹس سیل، ایک کے خلاف مقدمہ ،12 لاکھ جرمانہ 
لاہور(آئی این پی ) لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے انسدادِ سموگ کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، ہوا کی رفتار 2 سے 7 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ ہواں کا رخ جنوب سے شمال اور مشرق کی جانب رہا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ، مانیٹرنگ اور روک تھام کا مربوط نظام فعال کردیا گیا ہے، ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ بھی متحرک ہیں۔حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، 11 یونٹس سیل، ایک کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 431 بھٹوں کی جانچ کی گئی، 5 بھٹے مسمار، 9 سیل اور 9 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 14 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہوا، جبکہ غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف 309 مقامات کی انسپیکشن کے دوران 17 مقامات سیل، 1297 کلوگرام پلاسٹک ضبط اور ایک لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا