ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کر دی
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کی سیشن عدالت نے انسانی حقوق کے کارکن فہد منیر کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہیں اور درخواست گزار اور اس کے اہلِ خانہ کو کسی بھی قسم کا غیر قانونی، ناجائز یا بلاجواز ہراساں نہ کریں۔ایڈیشنل سیشن جج و ایکس آفیشو جسٹس آف پیس ملک محمد لطیف نے ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-اے اور 22-بی کے تحت دائر درخواست کی سماعت 30 ستمبر 2026 کو کی اور اسی روز صبح 10 بج کر 35 منٹ پر حکم سنایا۔ درخواست گزار فہد منیر اپنے وکیل فیصل سکندر ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوئے۔فہد منیر کے مطابق وہ اپنے علاقے میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ہیں اور اپنے کام کی وجہ سے انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مسئول علیہان کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی جائے