فیفا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کی منظوری دے دی

فیفا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کی منظوری دے دی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ اور سیلاب سے متاثرہ گراؤنڈز کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔پی ایف ایف صدر نے بتایا کہ بونیر، باجوڑ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے فیفا سے منظوری مل چکی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ملاقات میں گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی گئی اور نو اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ میں پی ایف ایف صدر نے گورنر کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔