پولیس اور موٹرسائیکل سوار ملزمان میں مقابلہ، 2زخمی گرفتار

 عارفوالا (خصوصی رپورٹ) سی سی ڈی پولیس تھانہ سرکل عارفوالا گشت پر مہر آباد کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جن کے نام علی اکبر سکنہ 67 ای بی اور محمد عابد سکنہ 48 ای بی بتائے گئے ہیں۔ دونوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔