ا ہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کا بی آر بی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی۔