چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی سبزی منڈی میں واقع ایک ٹی سٹال پر سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔