وارداتیں، شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں اعظم سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں جمیل سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،انارکلی میں واجد سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں مقصود سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں شاہد سے1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. ٹاون شپ اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال شادمان اور باٹٓ پور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔