کوئٹہ: غزہ بند آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: غزہ بند آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے مضافاتی علاقے غزہ بند میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔آپریشن مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ تھا اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔