ہلاک ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کو گولی مارکر قتل کیاتھا
پانچوں ڈاکو رشتے دار نکلے ، تعلق نارنگ منڈی منج آگریاں اور شہزاد ٹاؤن سے ہے
آہدیاں روڈ اور مریدکے نارووال روڈپر ناکے لگاکر لوٹتے ، خوف کی فضاء قائم تھی
نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی)مریدکے نارووال روڈپر چک بھلہ کے قریب سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ 5 ڈاکو ہلاک ڈاکوؤں نے چار روزقبل دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کو گولی مارکر قتل کیاتھا آہدیاں روڈ اور مریدکے نارووال روڈپر ناکے لگاکر لوٹتے تھے شہریوں میں خوف کی فضاء قائم تھی گزشتہ روز علی الصبح کرتوکے قریب لوٹ مار کررہے تھے سی سی ڈی پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے پانچوں ڈاکو آپس میں رشتے دار ہیں تعلق نارنگ منڈی کے علاقے منج آگریاں اور شہزاد ٹاؤن سے ہے چار ڈاکو آپس میں دو دو سگے بھائی ہیں عثمان اور شہروز کاتعلق نواحی گائوںمنج سیف اورشعیب کاتعلق شہزاد ٹاؤن جبکہ اویس کاتعلق آگریاں سے ہے پولیس نے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی ہیںپولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو عرصہ دراز سے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے جن پر قتل اقدام قتل دوران ڈکیتی قتل اغواء سمیت دیگر مقدمات درج تھے ڈاکوؤں کی ہلاکت پر اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے سی سی ڈی سے اظہارتشکر بھی کیاہے مبینہ مقابلہ کے دوران مریدکے نارووال روڈپر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔