مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک

بدنام زمانہ رشید ہنجرا سی سی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں مارا گیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس اوکاڑہ کے ڈی ایس پی اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اچانک ڈاکو نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدنام زمانہ ڈاکو رشید ہنجرا ہلاک ہو گیا۔ اہل علاقہ نے پولیس ٹیم میں شامل انسپکٹر مہر اسماعیل ، رب نواز وٹو اور اشرف وٹو وغیرہ کو خراج تحسین پیش کیا۔