نہیں چاہتی کسی سے کہوں سیلاب آگیا ہے اللہ کا واسطہ کچھ دے دو مریم نواز

پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا مگر افسوس ہے دوسرے صوبوں نے پنجاب کی تکلیف پر پریس کانفرنسیں کر کے سیاست کی
 مجھ سمیت پوری کابینہ سیلاب زدگان کے پاس موجود تھی، وزیروں کا کام اے سی والے کمروں میں بیٹھنا نہیں آپ کے پاس موجود ہونا ہے
جن کو سڑکیں، لیپ ٹاپس، سکالرشپ ‘ہسپتال‘ٹرانسپورٹ‘ سستی روٹی نہیں ملتی انہیں حکمران سے سوال کرنا چاہیے:چکوال میں خطاب
 چکوال(آئی ا ین پی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے  میں نہیں چاہتی کسی سے کہوں  پنجاب میں سیلاب آگیا اللہ کا واسطہ مجھے کچھ دے دو، ہمیں کسی کے سامنے کشکول پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریمن نواز نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا مگر افسوس ہے دوسرے صوبوں نے پنجاب کی تکلیف پر پریس کانفرنسز کر کے سیاست کی، مجھ سمیت پوری کابینہ دن رات سیلاب زدگان کے پاس موجود تھی، وزیروں کا کام اے سی والے کمروں میں بیٹھنا نہیں بلکہ مشکل میں آپ کے پاس موجود ہونا ہے، جن کو سڑکیں، لیپ ٹاپس، اسکالرشپ اور سستی روٹی نہیں ملتی اسے سوال کرنا چاہیے، اچھی ٹرانسپورٹ اور اسپتال میں فری علاج نہیں ملتا اسے حکمران سے سوال کرنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ جب انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو وہ کر کے دکھاتا ہے اور اس کا کام خود بولتا ہے، حکومتیں آپ کو آپ کا حق نہیں دیتی تو آپ اپنا حق مانگو، تمام صوبوں کے عوام کو اپنا حق مانگنا چاہیے، پنجاب میں جتنے کام ہو رہے ہیں سب آپ کے پیسوں سے ہو رہے ہیں۔سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میں سیاستدان نہیں بننا چاہتی تھی لیکن گھر میں ہر وقت سیاست کی بات ہوتی تھی، آہستہ آہستہ اپنے والد نواز شریف کی مدد کرتی گئی، میرے والد کو لگا میں بیٹوں سے کم نہیں، میں نے 2011 میں سیاست جوائن کی اور پہلا الیکشن 2024 میں لڑا۔انہوں نے بتایا کہ پانامہ کیس کے بعد میرے والد پر مشکلات آئیں، وہ ایسا وقت تھا جب سب میرے والد کا ساتھ چھوڑ گئے، میں نے کہا میں اپنے والد کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، میں اپنے والد کے ساتھ جیل بھی گئی کمرہ تندور کی طرح تپتا تھا، جب میں جیل گئی تو میری سیاسی ٹریننگ ہوئی۔