ہمیشہ تمیز سے بات کی مگر اتحادیوں کا یہی رویہ رہا تو حکومت کا ساتھ دینے کا کیا فائدہ؟
،پیپلز پارٹی ہر اہم مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر ضرور احتجاج کرے گی:نائب صدر پیپلز پارٹی
اسلام آباد(آئی این پی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے پی پی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں سے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی، اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہوتا کہ آپ کے دل میں جو آئے بولتے رہیں، اگر اتحادیوں کا یہی رویہ رہا تو پیپلز پارٹی کا حکومت کا ساتھ دینے کا کیا فائدہ؟۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید پر ردعمل سامنے آیا ہے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر اہم مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر ضرور احتجاج کرے گی، جب کبھی سیلاب آیا یا ہمارے کینال کا ایشو ہو یا آبی ذخائر کا ہم نے پنجاب سے کبھی ایسا رویہ نہیں رکھا جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں سے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ بہتر راستہ یہ ہی ہوتا ہے کہ صوبے اپنے مسائل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں