پولیس نے بیٹے کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا شوہر کے ساتھ تھانے گئی
ایک ماہ قبل دوسر ے بیٹے کو قتل کیا گیا ، ملزم دبائو ڈال رہے ہیں : سابق ایم پی اے
لاہور (کرائم رپورٹر) سابقہ مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے سمیرا کومل پر پولیس کے مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی سمیرا کومل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تھانے گئیں جہاں پولیس اہلکاروں نے دونوں پر تشدد کیاسمیرا کومل کے مطابق، ان کا بیٹا ارسلان گھر کے باہر کھڑا تھا جب پولیس نے اسے پکڑ کر تھانے لے جایا۔ پولیس نے ارسلان کے خلاف جوئے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیاسابقہ ایم پی اے سمیراکومل کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل ان کے دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا تھا، تاہم پولیس نے تاحال انصاف فراہم نہیں کیاسمیرا کومل نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کے قاتل پولیس کے ذریعے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایف آئی آر واپس لے لیں ایک بااثر شخص ملزمان کے کہنے پر پولیس ان کے اہل خانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے ،سابقہ ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں