ڈرائیور پر تشدد، سابق ایم پی اے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

سابق ایم پی اے نیمعمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے گن مین کو گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور پر تشددکرنے والے سابق ایم پی اے کے گن مین رب نواز کوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے کی جانب سے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کی ویڈیو موصول ہوتے ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیا۔ فیصل ٹاؤن پولیس نے342،148،149 دفعات کے تحت مقدمہ نمبر587/25درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والا جتنا بھی طاقت ور ہو، بچ نہیں سکتا۔ پولیس کی جانب سے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔