لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے تمام اضلاع میں گراں فروشوں کے خلاف 9لاکھ 73ہزار 300چھاپے مارے گئے۔چھاپوں کے دوران 28 ہزار200سو5منافع خوروں کے خلاف28مقدمات درج کرکے305گراں فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ حکومت کے نوٹی فائی کردہ ریٹ ایکس مل 171اورپرچون 179سے 200 روپے سے زائد قیمت وصول کرنے پر چینی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے بتایاکہ خاص طورپر چینی مافیا کے خلاف حکومت کی جانب سے شکنجہ مزید سخت کیاجارہاہے جس کے نتیجے میں 54ہزار1سو6 ریڈکئے گئے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 3ہزار 5سو 95 چینی منافع خور قانونی گرفت میں لئے گئے۔