سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے ایک ساحل پر سو سال سے زائد پرانی بوتل ملی جس میں پہلی عالمی جنگ کے دو آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھ سے لکھے پیغامات محفوظ تھے۔ بوتل ایک خاندان کو ساحل کی صفائی کے دوران ملی، جس نے دونوں فوجیوں کے لواحقین کو اطلاع دی۔امریکی خبررساںادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایک صدی پرانی بوتل دریافت ہوئی ہے جس میں پہلی عالمی جنگ میں لڑنے والے دو آسٹریلوی فوجیوں کے پیغامات موجود تھے۔ یہ بوتل مغربی آسٹریلیا کے علاقے اسپرینس کے قریب واٹن بیچ پر بران خاندان کو ملی۔ خاندان کے افراد پیٹر اور ان کی بیٹی فلیسٹی معمول کے ساحلی صفائی مہم کے دوران اس بوتل تک پہنچے۔بوتل کے اندر پینسل سے لکھے دو خطوط ملے جنہیں 15 اگست 1916 کو پرائیویٹ میلکم نیول (27) اور ولیم ہارلے (37) نے لکھا تھا۔ یہ دونوں فوجی اپنی ٹروپ شپ Ballarat HMAT A70 پر آسٹریلیا سے فرانس کے محاذِ جنگ کی طرف رواں دواں تھے۔نیول اگلے سال محاذ پر ہلاک ہوگئے، جب کہ ہارلے جنگ میں دو بار زخمی ہونے کے باوجود بچ گئے اور 1934 میں ایڈیلیڈ میں وفات پائی۔ ان کے خاندان کے مطابق انہیں جرمنوں کی جانب سے گیس حملے کے باعث کینسر لاحق ہوا تھا۔نیول نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ اپنی والدہ روبیرٹینا نیول کو خط پہنچانے کی درخواست کرتے ہیں