یہ پینٹ چھت کی سطح کے درجہ حرارت کو 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے
سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے والے ایک پینٹ کو تیار کیا ہے۔چھتوں پر استعمال ہونے والا یہ پینٹ اردگرد کے درجہ حرارت کے مقابلے میں چھت کی سطح کے درجہ حرارت کو 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پینٹ فضا سے پانی کو بھی کھینچتا ہے جس سے شدید گرم موسم کے دوران گھر کے اندر کا درجہ حرارت نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔خیال رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویوز کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں اور زیادہ خرچے کے باعث ائیر کنڈیشنر کا استعمال ہر فرد کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔سوراخ والی ایک فلم کے ذریعے بننے والے پینٹ سے چھتوں کو رنگا جاتا ہے اور یہ 96 فیصد سولر ریڈی ایشن کو واپس فضا میں پلٹا دیتا ہے