اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: وزارت اطلاعات

بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے‘پاکستان کا فلسطین کی حمایت میں موقف واضح اور اصولی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی  وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں اور کوئی فوجی تعاون زیر غور نہیں ہے۔بھارتی ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، گودی میڈیا نے یہ مضحکہ خیز دعوی بھی کیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال کی شق بھی ختم کر دی۔وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاسپورٹ کی اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال کی شق بدستور برقرار ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کا فلسطینی حقِ خود ارادیت کی حمایت میں موقف واضح اور اصولی ہے،