ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے شعبہ گائنی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ محبوب نامی شخص کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی ،خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے چاروں بچوں کو جنم دیا۔