اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ اب سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا ہے کہ یہ تبادلے آئین کے منافی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے آئین کے آرٹیکل 2-اے کی خلاف ورزی ہیں اور اس عمل میں شفافیت کا شدید فقدان پایا جاتا ہے، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تبادلوں کی وجوہات بھی واضح نہیں کی گئیں، جس سے عدالتی نظام کی خودمختاری پر سوالات اٹھتے ہیں۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ججز کے تبادلوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے