شاہین آفریدی ٹی 20 میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے

 لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین افریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔پی ایس ایل 10 میں اسلام اباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ ا?فریدی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔شاہین افریدی نے صاحبزادہ فرحان کو ا?ؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کیں۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں اس سے قبل یہ اعزاز وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عامر، عماد وسیم، شاہد ا?فریدی اور شاداب خان حاصل کرچکے ہیں۔