شہری کی گاڑی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے شہری کی گاڑی چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شہری عدنان فیملی کے ساتھ ار بلاک جوہر ٹاؤن کھانا کھانے آیا تھاشہری عدنان نے ہوٹل کے ساتھ بینک کے سامنے گاڑی پارک کی اور کھانا کھانے میں مصروف ہوگیا۔چور نے بڑی چلاکی کے ساتھ گاڑی سٹارٹ کی اور فرار ہوگیاملزمان مقصود اور عبدالغفور کو گاڑی چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیانچارج چوکی پنجاب سوسائٹی رضوان اصغر نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کر لی مدعی عدنان نے فوری گاڑی ملنے پر انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی رضوان اصغر چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطقبق چور کتنا بھی شاطر ہو قانوں کی گرفت سے نہیں بچ سکتا