نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی رہنمائو ں کی ایماء پر مسلمانوں پر تشدد اور توہین آمیز پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔ جبکہ بھارتی ریاستوں اتر پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس پر عالمی میڈیا بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا۔الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں 20نفرت انگیز گانے جاری کیے گئے۔ اور بی جے پی رہنما نیتیش رانے نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی کی ہے۔پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں پر حملے اور بھارت بھر میں 21سے زائد تشدد کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلمان مریضوں کا علاج روکنے اور طلبا پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہو ئے ہیں۔