اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، جبکہ 2 میتیں بھی منتقل کر دی گئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ملاح اور میتیں آگئی ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو محفوظ، باوقار اور فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جدہ قونصل خانے اور ریاض سفارت خانے کی بروقت کاوشیں قابلِ تحسین ہے، یمن میں سفارتی مشن نہ ہونے کے باوجود زخمیوں اور میتوں کی واپسی یقینی بنائی گئی۔