پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے ‘انڈین آرمی کا مقابلہ کرینگے گرپتونت سنگھ پنوں

پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے‘پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا،نیا ملک بنے گا
انڈین آرمی میں موجود والدین سے بچے کہیںخالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو:رہنما خالصتان تحریک  کا  طلبا ء کو پیغام 
پہلگام (آن لائن)رہنما تحریک خالصتان گرپتونت پنو ںنے کہا ہے    اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا،نیا ملک بنے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا  بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے،پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔ پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے  سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں‘انہوں نے  کہا انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں  کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟ ۔گرپتونت سنگھ پنوں   کا طلبا سے  کہنا تھا کہ  پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں۔ ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے۔  اپنے والدین سے کہو  خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو۔پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو۔