چیمپئز ٹرافی، کیا افغان ٹیم سیمی فائنل کھیل سکتی ہے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان گروپ بی کا انتہائی اہم میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو بارش سے متاثر ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔میچ بے نتیجہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، ایونٹ میں اْس کے دو میچز بارش سے متاثر ہوئے، جن میں سے ایک تو وہ یقینی طور پر جیتنے کی پوزیشن میں تھی۔جنوبی افریقا اور ا?سٹریلیا کے میچ میں بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا جبکہ افغانستان نے 274 رنز کا ہدف سیٹ کیا اور  آسٹریلیا نے 12 اعشاریہ 5 اوورز میں 109 رنز بنالیے تھے، اگر اس اننگز میں 20 اوورز کا کھیل ہوجاتا اور ا?سٹریلیا مزید 14 رنز یعنی 123 رنز بنالیتا تو اس کی فتح یقینی تھی اور افغانستان کیلیے اگر مگر کا کھیل ختم ہوجاتا۔گروپ بی میں دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ افغانستان کو ایونٹ میں اپنی قسمت کے حتمی فیصلے کیلیے یکم مارچ کے جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔گروپ بی میں افغانستان کے 3 پوائنٹس ہیں اور اس نے 3 میچز کھیل لیے ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف اسے شکست، انگلینڈ کے خلاف فتح ملی جبکہ ا?سٹریلیا سے میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقی ٹیم کے بھی 3 پوائنٹس ہیں، انہوں نے پہلے میچ افغانستان کو شکست دی اور دوسرا میچ ا?سٹریلیا کے خلاف بارش سے متاثر ہوگیا، اب اْس کے پاس ا?خری موقع انگلینڈ سے میچ کی صورت میں موجود ہے۔انگلینڈ سے میچ میں جنوبی افریقا فتح کی صورت میں گروپ کی ٹاپ پر ا?جائے گا اور ا?سٹریلیا جو سیمی فائنل کا حصہ بن چکا ہے، وہ دوسری پوزیشن سنبھال لے گا اور افغانستان باہر ہوجائے گا۔جنوبی افریقا اگر انگلینڈ سے شکست سے دو چار ہوا تو افغانستان ٹیم کے سیمی فائنل کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس میں افغان ٹیم ابھی بہت پیچھے ہے، افغانستان کا رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ 99 ہے جبکہ جنوبی افریقا کا رن ریٹ دو میچز کے بعد مثبت میں 2 اعشاریہ 14 ہے۔اگر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تو افغانستان کے لیے ایونٹ کا سفر ختم ہوجائے گا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا بلکہ گروپ کی ٹاپ پوزیشن سنبھال لے گا۔